میپل لیف سیمنٹ نے ڈیسکون کو کنسٹرکشن کنٹریکٹ دیدیا

میپل لیف سیمنٹ نے ڈیسکون کو کنسٹرکشن کنٹریکٹ دیدیا

  

لاہور(پ ر)ڈیسکون کے میپل لیف سیمنٹ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،اور ڈیسکون 2019میں میپل لیف سیمنٹ کی تیسری لائن کی کامیاب تکمیل بھی کرچکی ہے۔میپل لیف نے اب ڈیسکون کو اپنی آنے والی چوتھی لائن کی تعمیر کا بھی ٹھیکا دیدیا ہے جو کہ سال2022تک فعال ہوجائیگی۔اس تعمیراتی کام کے دائرہ کار میں اسکندر آباد،ضلع میانوانی میں موجودہ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری میں 7ہزار میٹرک ٹن سیمنٹ کلنکر یومیہ کے پلانٹ کا سول ورک بھی شامل ہے۔ڈیسکون نے مارکیٹ لیڈر کے طور پر نمایاں سیمنٹ کنٹریکٹر کی حیثیت سے خطہ بھر میں بڑے صنعتی منصوبے مکمل کئے ہیں،کمپنی نے پاکستان میں کامیابی کے ساتھ بے شمار سیمنٹ پلانٹس پر کام کیا ہے اور انہیں مکمل کیا ہے جن کی مجموعی استعداد80ہزار900ٹن یومیہ ہے۔پاکستان میں ڈیسکون کا کام اور اس کی خدمات کی طویل تاریخ ترقی میں شراکت داری کے یقین کا عہد ہے۔یہی وجہ ہے کہ میپل لیف نے ایک بار پھر اپنے نئے منصوبے کی تعمیر کیلئے ڈیسکون کا انتخاب کیا۔مارکیٹنگ و سیلز کے صدر تیمور سعید نے اس خبر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے ہمیشہ ڈیسکون کے تکمیل کردہ منصوبوں میں شاندار کارکردگی کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ہم پاکستان میں بیشتر اور عالمی سطح پر متعدد سیمنٹ پلانٹس پر کام کرچکے ہیں،ہم میپل لیف کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہماری صلاحتیوں پر اعتماد کے اظہار کو برقرار رکھا۔ 

مزید :

کامرس -