جاز، کریڈٹ ریٹنگ ”اے اے“ میں شامل

  جاز، کریڈٹ ریٹنگ ”اے اے“ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) نے طویل مدتی ریٹنگ میں مستحکم آوٹ لک کے ساتھ جاز(Jazz) کو''AA'' کی بہترین ریٹنگ مختص کردی ہے۔ کمپنی کی کاروباری حیثیت،مارکیٹ میں نمایاں کارکردگی،بہترین ومنافع بخش کاروباری ماحول اور آمدن میں اضافہ جیسے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی یہ ریٹنگ مارکیٹ میں کمپنی کی مستحکم مالی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔ریٹنگ میں بہتری سے جاز کو ٹیکنالوجی کے فروغ اور 4G نیٹ ورک میں توسیع کے لیے فنڈز لینے میں مارکیٹ تک رسائی بڑھ جائے گی، مزیدبرآں یہ ریٹنگ جاز کی مستحکم مالیاتی پوزیشن اورقرض دینے والے اداروں کے ساتھ گہری وابستگی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔رپورٹ اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ بہتر حکمت عملی اور وسیع نیٹ ورک کی بدولت جاز نے اپنی بہترین سروسزکا معیار قائم رکھا ہے۔جائزہ لینے کی تاریخ (21 مارچ 2021)تک، 6کروڑ90لاکھ(69 ملین)یعنی مارکیٹ میں 38فیصد صارفین کے ساتھ جاز پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلی کام آپریٹر ہے۔ مالی سال20 20 کے دوران4G صارفین میں 61فیصدکی نمایاں گروتھ کے ساتھ4Gکی مارکیٹ میں جاز کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔جاز کے چیف فنانشل آفیسر گیبر کوکسس(Gabor Kocsis)نے کہاہے کہ،”جاز کی اعلی کریڈٹ ریٹنگ مقامی موبائیل مارکیٹ میں اس کی قائدانہ حیثیت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ہم نے وبائی مرض(کورونا) سمیت دیگر غیر متوقع چیلنجوں کا مقابلہ کیاہے۔
 کمپنی کی حکمت عملی4G نیٹ ورک کی توسیع کے لیے سرمایہ کاری، ڈیجیٹل مالیاتی خدمات، ڈیجیٹل ٹولز کی افادیت کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ نئی پیش کشوں کے ذریعہ مقامی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے اور جدید کاروباری حل پیش کرنے پرمرکوز ہے۔ جاز اپنے آپریشنل اخراجات کو اسی انداز سے بہتر بناتا رہے گاتاکہ جدت کی حوصلہ افزائی اور صارفین کو بہتر سروسز فراہم کی جاسکیں جس کے نتیجے میں شیئرہولڈرز کو بہتر منافع حاصل ہوسکے گا۔“

PACRA، پاکستان کی پہلی ریٹنگ ایجنسی ہے اور اس کی ریٹنگ کسی بھی کمپنی کے معاشی استحکام اور مالیاتی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید :

کامرس -