اربن یونٹ اور ٹیوٹا پنجاب کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

  اربن یونٹ اور ٹیوٹا پنجاب کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

  

لاہور(پ ر)اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سروسز یونٹ "اربن یونٹ"اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے مابین تحقیق اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

 اس مفاہمتی یاداشت کا بنیادی مقصد پنجاب میں تکنیکی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کو فروغ دینا ہے اس MOUکے تحت اربن یونٹ اور ر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی تحقیق، معلومات، ڈیٹا شیئرنگ اور وسائل کے استعمال کے لیے اشتراک کریں گے۔ اربن یونٹ کی جانب سے MOUپرسی ای اواربن یونٹ محمد عمر مسعود اور TEVTAکی جانب سے علی سلمان صدیق چیئرمین TEVTAنے دستخط کیے۔اس موقع پر سی ای اواربن یونٹ محمد عمر مسعود کا کہنا تھا کہ اربن یونٹ کے پاس تمام شعبہ جات کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ اور اس MOU سے ہم زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔جبکہ علی سلمان صدیق چیئرمین TEVTAکا کہنا تھا کہ اس MOU کی مدد سے صوبے بھر میں ہنر مند مزدوروں کی طلب اور رسد کی مناسب منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔اورTEVTAریسریچ اور ڈویلیپمنٹ کے اعدادو شمار مناسب پالیسی سازی کے لیے اربن یونٹ کو بھی فراہم کرے گا۔

مزید :

کامرس -