دستاویزات ردو بدل کیس، کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(نامہ نگار خصوصی)اینٹی کرپشن عدالت نے سرکاری دستاویزات میں ردو بدل کیس میں کھوکھر برادران کی عبوری ضمانت میں سات جون تک توسیع کر دی اینٹی کرپشن عدالت کے جج راجہ محمد ارشد نے کھوکھر برادران کیخلاف تین مقدمات کی سماعت کی عدالت نے کھوکھر برادران نے عبوری ضمانت میں سات جون تک توسیع کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی سیف الملوک کھوکھر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن میں سیاس بنیادوں پر مقدمہ درج کیا کسی پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ نہیں کرائی گئی کھوکھر برادران کیخلاف اصل دستاویزات کو آگ لگا دی گئی اور اب اپنی مرضی کی دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں عدالت عبوری ضمانت کنفرم کرے کھوکھر برادران کیخلاف پلاٹ کی سرکاری دستاویزات میں ردو بدل کرنے کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے ۔