کرپشن کیس، ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع

کرپشن کیس، ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت لاہور نے نیشنل بینک کے نائب صدر عثمان سعید کے خلاف اربوں روپے کرپشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع کردی عدالت نے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کررکھا ہے عدالت نے ملزم کو 11 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا احتساب عدالت نمبر 3 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے نیب کے تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ، جرح بھی مکمل کی جاچکی ہے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے اقدامات سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

مزید :

علاقائی -