سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی 

سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی سائبر کرائم کیس میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت تین جون تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا،جنید ارشد کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ  سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کو ہارٹ اٹیک ہوا  اور دل کا بائی باس آپریشن ہو چکا ہے،وکلاء نے جنید ارشد کی میڈیکل رپورٹ  عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ جنید ارشد کا دل کا مریض ہے جیل میں علاج نہیں ہو رہا،ملزم کی بیماری کی بنیاد پر ضمانت منظور کی جائے، سابقہ بیوی عائشہ سبحانی نے بے بنیاد  ملوث کیا،عائشہ سبحانی نے مجھے پھنسانے کیلئے خود تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

مزید :

علاقائی -