آئی جی  نے ''8815'' ای چالان ایس ایم ایس سسٹم'' کا افتتاح کردیا

   آئی جی  نے ''8815'' ای چالان ایس ایم ایس سسٹم'' کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں 9ویں مینجمنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر آئی جی پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے ''8815'' ای چالان ایس ایم ایس سسٹم'' کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق شہری اب اپنی وہیکل کے چیسز نمبر کو 8815پر ایس ایم ایس کر کے کسی بھی وقت اپنے واجب الادا الیکٹرانک چالان اور جرمانے کی رقم بارے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں اس سہولت سے بینک لیزیا کمپنی رجسٹرڈ گاڑیاں استعمال کرنے والے شہری بھی باآسانی ای چالان کی معلومات حاصل کر سکیں گے اجلاس کو بتایا گیا کہ اب سے شہریوں کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ''8815'' سے ہر ای چالان بارے انکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس بھی موصول ہوگا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے سیف سٹیزاتھارٹی کے تیار کردہ ''ڈالفن سکواڈ ٹریکنگ سسٹم'' کا بھی جائزہ لیا جس کی جلد تکمیل پر ڈالفن پولیس کی موومنٹ کو ہمہ وقت مانیٹر کیا جا سکے گا۔ آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز ویڈیو شہادت کے حصول کیلئے لاہور پولیس آن لائن سسٹم کی اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور عمدہ کارکردگی کے حامل افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب شہری اپنی گاڑیوں کے ای چالان کسی بھی وقت " 8815 پر ایس ایم ایس " کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔ منیجمنٹ کمیٹی اجلاس میں مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی راؤ سردار علی خان اورچیف آپریٹنگ آفیسرمحمد کامران خان نے ایس ایم ایس سسٹم اور سیف سٹیز کی مجموعی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس پی ڈالفن راشد ہدایت، آپریشن کمانڈرآئی سی تھری عاصم جسرا جبکہ محکمہ خزانہ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور محکمہ داخلہ کے نمائندگان کی بھی شرکت کی۔ 

مزید :

علاقائی -