حکومت کاروباری راہ میں حال مشکلات دور کرے،فیصل رفیق

  حکومت کاروباری راہ میں حال مشکلات دور کرے،فیصل رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کی لہر میں کمی کرکے  کاروبار کی راہ میں حائل مشکلات کا خاتمہ کرے۔ ٹیکسوں کے بھاری بھرکم بوجھ اور کاروبار کے گھمبیر حالات سے بزنس کمیونٹی کو باہر نکالے بغیر ملکی معیشت کو بحران سے نکالنا ناممکن ہے۔

  خام مال کرائے اخراجات ڈیوٹیز میں ہوش ربا اضافے سے کاروباری مراکز کی ساکھ کمزور پڑتی جارہی ہے۔ کاروبار زندگی کو مکمل بحال ا کرکے ہی معاشی استحکام ممکن ہے۔

 اور ملکی حالات کو مزید طوفانوں سے نبرد آزما ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کو عالمی معاشی اقتصادی قوتوں کے مقابلے کیلئے مقامی مصنوعات و صنعت و تجارت کو سبسڈائز نیٹ میں لاکر ہی اپنے پاوں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ حکومت معاشی خسارے اور گردشی حالات میں بزنس کمیونٹی پر بھی کووڈ اور معاشی بحران کے مرتب ہونے والے اثرات کا سدباب کرے ۔ تاجر کمیونٹی نے ہمیشہ اپنے وطن پاک سرزمین کے ساتھ وفاداری محبت اور اخلاص کے رشتے استوار رکھے ہیں۔ قدرتی آفات ہوں یا معاشی و معاشرتی عدم استحکام کی صورتحال تاجر کمیونٹی ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے سب سے پہلی صف میں نظر آئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نئے مالی سال کے بجٹ میں کاروباری طبقے کو سہولیات اور سازگار حالات فراہم کرکے ملکی معاشی حالات کو ریورس گیئر سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی سمت پر ڈالیں۔ قوم اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ  حکومتی اقدامات اور معاشی فیصلے بزنس کمیونٹی کیلئے ہمدردانہ اور تاجر دوست فیصلوں کا شاندار مظہر ثابت ہوں گے۔