مائرہ قتل کیس، پولیس سے ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب

مائرہ قتل کیس، پولیس سے ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج سلابت جاوید نے مائرہ قتل کیس کے ملزم ظاہر جدون کی عبوری درخواست ضمانت میں ملزم کے پیش نہ ہونے پر پولیس سے ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ملزم ظاہر جدون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ظاہر جدون ضمانت پر ہونے کے باوجود اس کو گرفتار کرلیا گیا عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے سے روک رکھا تھا شامل تفتیش ہونے گئے تو سی آئی اے گرفتار کیا عدالتی احکامات کی توہین کی گئی  عدالت نے پولیس سے ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ عدالت کو بتایا جائے کیوں ملزم کو ضمانت کے باجود گرفتار کیا گیا عدالت نے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔  

۔عدالت نے ظاہر جدون کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ ڈنفس بی پولیس نے مقدمہ درج کیا،ملزم نے موقف اختیار کیا کہ بے قصور ہوں پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔

مزید :

علاقائی -