جماعت اسلامی31مئی کو یوم فلسطین فنڈ منائے گی،ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی31مئی کو یوم فلسطین فنڈ منائے گی،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 31 مئی کو مظلوم فلسطینیوں کی مالی مدد کیلئے ''یوم  فلسلطین فنڈ '' منایا جائے گا۔ فلسطین پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد کے مسلمان بہن، بھائیوں کی  خوراک، ادویات، اور ان کے تباہ حال گھروں کی تعمیر  نو کیلئے اہل لاہور دل کھول کر عطیات  دیں۔ 31 مئی بروز سوموار کو پورا دن جماعت اسلامی کے کارکنان شہر بھر میں اہم چوکوں، چوراہوں اور مارکیٹوں میں جھولی پھیلاؤ مہم کے تحت فنڈ اکھٹا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد وحدت روڈ پر امداد فلسطین کے حوالے سے   جماعت اسلامی کے ورکرز کے ہمراہ جھولی پھیلا کر فنڈ اکھٹا کیا۔

   اور اس موقع پر  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر ساجد انور، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز سالک، معروف صحافی میاں اشفاق انجم، انجینئر طلحہ عزیز سمیت اہل علاقہ کی شرکت کی۔ اس موقع پر امیر لاہور نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے بعد  ہزاروں مسلمان کے گھرتباہ ہوچکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین زخمی علاج معالجہ اور خوراک کی سہولیات سے محروم مدد کی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں تباہی کے بعد سب سے پہلے جماعت اسلامی کی رفاہی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے ریلیف آپریشن شروع کیا جو ابھی تک جاری ہے اور اس آپریشن میں ہزاروں خاندانوں تک خشک راشن، ادویات  اور دیگر  امدادی سامان فراہم کیا جاچکا ہے اور کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آج  نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی لاہور کے تحت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر  جامع مسجد منصورہ،جامع مسجد اسلامیہ''مسجد دارلھٰدی، جامع مسجد دارالسلام،جامع مسجد احیائے اسلام، جامع مسجد مرکز اسلام،جامع مسجد،جامع مسجد حکیم عبد اللطیف،جامع مسجد اسلام،جامع مسجد برہان،جامع مسجد علماء اکیڈمی''جامع مسجد اتفاق ٹاؤن،جامع مسجد خیابان،جامع مسجد فاطمہ،جامع مسجد نور الٰہی،جامع مسجد نمرہ،بلال مسجد احمد،جامع مسجد مدینہ،جامع مسجد میاں وارث،جامع مسجد قدس،جامع مسجد مبارک،''جامع مسجد احیائے اسلا م ا لطاف پارک،مسجد گڑھی شاہو،مسجد گھونڈی،جامع مسجد کرباٹھ،جامع مسجد ابوبکر صدیق،جامع مسجد جلو موڑ،جامع مسجد عمر،جامع مسجد مزمل، جامع مسجد جنت الفردوس،جامع مسجد الفردوس،جامع مسجد رحمٰن،جامع مسجد علی،جامع مسجد مدینہ مرغزار کالونی،البدر مسجد، طیبہ مسجد،جامع مسجد محمدیہ، جامع مسجد بابر شہید،مسجد شوکت اسلام،مدینہ مسجد،جامع مسجد الحبیب،جامع مسجد،جامع مسجد بابا فرید بی1 بلاک مرکز مدینہ اے 2 بلاک جامع محمدیہ مدینہ کالونی باغبانپورہ،جماعت مسجد اوقاف شاہ کمال،جامع خالد مسجد کیالری گراونڈ،جامع مسجد البدر اسلام نگر،دارالہدی گارڈن ٹاون سمیت دیگر شہر بھر کی مساجد میں مظلوم فلسطینی بھائیو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خطبات دیئے گئے، قرار دادیں منظور کی گئیں اورمظلوم فلسطینیوں کی امداد کیلئے جھولی پھیلاؤ مہم کے تحت  فلسطین فنڈ اکٹھا  کیا گیا۔