سیکرٹری اوقاف کا دورہ داتا دربار،مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

  سیکرٹری اوقاف کا دورہ داتا دربار،مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نبیل جاوید نے گزشتہ روز داتادربار ہسپتال لاہور کا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ جاوید نبیل نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ داتادربار ہسپتال لاہور اور جملہ ڈا ئر یکٹرز اوقاف پنجاب سے دربار ہسپتال کی گنجا ژئش فراہم کردہ سہولیات کے مطابق،ڈاکٹرز کی تعداد، پیرا میڈیکل ودیگر سٹاف، ہسپتال کا نقشہ، رہائشی سہولیات، ماہانہ بنیادپر مریضوں کی دیکھ بھال،ٹراما سینٹر اور لیبارٹری کی صورتحال و جملہ امور پربریفنگ لی۔اس موقع پر الٹراساؤنڈ مشین کلر ڈاپلر کا افتتاح بھی کیا اور ہسپتال کا معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

 عبدالحمید میڈیکل سپرنٹنڈنٹ داتادربار ہسپتال لاہور،حامد مسعود ڈائریکٹر پراجیکٹس او قا ف پنجاب،محمد طارق قریشی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن او قا ف پنجاب، محمد عامر خان ڈائریکٹر سٹیٹ اوقاف پنجاب، حافظ محمد یوسف ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اوقاف پنجاب موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -