حوالگی کی درخواست خارج کرتے ہوئے بچی کو والد کیساتھ رہنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی) سیشن عدالت لاہور نے دوسری شادی کرنے کی بنیاد پربچی کو ماں کے حوالے کرنے سے انکار کردیا اور بچی حوالگی کی درخواست خارج کرتے ہوئے بچی کو والد کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا گلشن راوی کی رہائشی ساجدہ بی بی نے اپنی بارہ سالہ بیٹی کی حوالگی کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار ماں نے مؤقف اختیار کیا کہ سابقہ خاوند بارہ سال کی بچی کو چھین کر لے گیا، بچی سے ملنے نہیں دیتا، عدالت نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔
؎بچی اپنے والد رحمت اللہ کیساتھ عدالت میں پیش ہوئی،بچی کے والدنے موقف اختیار کیا کہ سابقہ بیوی نے دوسری شادی کر لی ہے،اب بچی کی نگہداشت نہیں کرسکتی،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ماں کی درخواست کو خارج کردیا۔ اور بچی کو والد کے پاس رہنے کا حکم جاری کردیا۔