مانگا منڈی میں جابجا گندگی کے ڈھیر،بیماریاں پھیلنے لگیں 

  مانگا منڈی میں جابجا گندگی کے ڈھیر،بیماریاں پھیلنے لگیں 

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر تعفن گندی بدبو پھیلنے سے مختلف بیماریاں بڑھ رہی ہیں، سرکاری ہسپتال میں ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا غریب عوام پریشان۔ یو سی 263،یو سی 265اور یو سی 266 میں تعینات اہلکاروں نے اکثر ڈیوٹی سے غائب رہنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے۔ محلہ طارق آباد، رشید ٹاؤن، حویلی شریف خاں، بستی احمد آباد، محلہ توحید آباد کی گلی محلوں میں گندگی کی وجہ سے گزرنا بھی مشکل ہو چکا ہے سینٹری انسپکٹر شہزاد بھٹی نے کہا کہ زونل آفیسر علی رضا کی ڈیوٹی ایکسپو سنٹر لاھور میں ہے زونل آفیسر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ٹیلی فون اٹھانا گوارہ ہی نہیں کیا سینٹری انسپکٹر شہزاد بھٹی نے کہا کہ ہم کیا کریں ہمارے پاس علاقہ اور آبادی بہت زیادہ جبکہ لیبر کم ہے مانگا منڈی کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا فوری مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -