شہبازشریف خاندان اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف دائر اعتراضات پر سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی عدالت نے شہباز شریف کے وکلا ء کو اعتراضات پر بحث کیلئے طلب کررکھا تھا عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لئے 28 جون تک ملتوی کردی،احتساب عدالت نمبر 2 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی،نیب کی جانب سے شہباز شریف کی درخواست پر جواب جمع کروایا جاچکا ہے۔نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی بیویوں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں، شہباز شریف فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے، منی لانڈرنگ ایکٹ اور فنانس ایکٹ کے مطابق جائیدادوں کے ذرائع بتانا لازم ہے،شہباز شریف خاندان سے جائیدادوں کے متعلق بار بار جواب مانگا گیا شہباز سمیت انکی فیملی جواب دینے میں ناکام رہی،شہباز شریف سمیت دیگر کے اثاثہ جات قانون کے مطابق منجمد کئے گئے ہیں،شہباز شریف کے وکلا ء نے عدالت کو بتایا کہ انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کئے جاسکتے، عدالت شہباز شریف، سلمان شہباز سمیت دیگر کے اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظرثانی کرے۔