وزیر اعظم کرپشن کاخاتمہ کرناچاہتے ہیں،شمسہ علی

    وزیر اعظم کرپشن کاخاتمہ کرناچاہتے ہیں،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کے لئے پرچم بلند کیا ہے اس کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگا۔ بڑے چوروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے چوروں کا احتساب کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کواپناکاروبارجمانے کیلئے سوارب کے فنڈز مختص کرناخوش آئندہے۔

جو بیروزگار نوجوانوں کیلئے ہواکاتازہ جھونکاثابت ہوگا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جس دن سے اقتدارکی کرسی پربیٹھے ہیں تب سے صرف انسانی ترقی کیلئے ہی اقدامات کررہے ہیں جس کے نتائج بہترین ثابت ہورہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -