شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان چھین لیا گیا: موٹر سائیکلیں گاڑیاں چوری 

شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان چھین لیا گیا: موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے رہائشی کے گھر میں ڈاکو بیٹے کی پیدائش پر مٹھائی کا ڈبہ لے کر آئے اور گھر سے 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس کے مطابق حاجی اکمل کے گھر میں ڈاکو مٹھائی دینے کے بہانے داخل ہوئے،گھر میں داخل ہوتے ہی مٹھائی کے ڈبے سے پستول نکال کر تان لیا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، پولیس کے مطابق ڈاکو گھر سے 57 تولے سونا اور دس لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوئے پولیس کے مطابق مٹھائی کے ڈبے میں ڈاکوؤں نے پستول رکھا ہوا تھا، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر واردات کی گئی  دوسری جانب شادباغ کے علاقے وسن پورہ میں ڈاکوؤں نے شہری حاجی فیصل اور اسکے اہلخانہ سے لوٹ مار کی،موٹرسائیکل سوار ڈاکو فیصل اور اسکے اہلخانہ سے چھ لاکھ مالیت کے زیورات،نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے ڈیفنس بی کے علاقہ میں ڈاکووں نے خواجہ نوید کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ 10 ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے افضال کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 3لاکھ60 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، مصطفی آباد میں ڈاکووں نے فاروق کے گھر گھس کر 4لاکھ 10 ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے. شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے منیر احمد کے گھر سے 1لاکھ 20 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، سمن آباد میں ڈاکوؤں نے شہزاد کے گھر سے 3 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔داتا دربار میں ڈاکوؤں نے عاطف  سے  60 ہزار نقدی اور دیگر سامان نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شیخ قیصرسے 20ہزار کی نقدی اور موبائل فون۔ لٹن روڈ  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مصطفی سے 40 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ گارڈن ٹاؤن، لیاقت آباد اور مانگا منڈی سے گاڑیاں اور  لٹن روڈ،ملت پارک،سبزہ زار اور ہربنس پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -