سٹیٹ بینک رپورٹ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھو ل دی،چودھری سجاد
لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیرنے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی قرضوں میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے کشکول توڑنے کا دعوے کرنے والوں نے دنیا میں پاکستان کے امیج کو متاثر کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے ہونے والے معاہدوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔
کہ یہ قرضے کن شرائط پر حاصل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے پیپلز پارٹی اپنی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی پاکستانی قوم کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں فلسطینیوں نے کھلی دہشتگردی کا مقابلہ پختہ عزم، ایمان اور بے لوث قربانیوں سے کیاہے وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک آگے بڑھ کر غزہ کی تعمیر نو کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں فوری طور پر فلسطین فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں تمام مسلم ممالک، عالمی برادری اور رفاہی تنظیمیں بھر پور حصہ لیں۔