مسلم ٹاؤن،نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد

مسلم ٹاؤن،نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد   پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے علاقے مسلم ٹاؤن کے علاقے نیو کیمپس کے قریب نہر میں نہانے والے افراد نے پانی میں نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش تیرتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا  پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 27 سال معلوم ہوتی ہے اس کی موت کی وجہ پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔

مزید :

علاقائی -