پاکستان میں بیروزگاری ایک گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے،اشرف بھٹی

پاکستان میں بیروزگاری ایک گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیروزگاری ایک گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے لیکن حکومت کی اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا جو آج تک وفا نہیں ہو سکا۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کاروباری قرضوں کی سکیمیں شروع کی گئی ہیں لیکن کاروباری ماحول سازگار بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں ہو رہے مہنگی بجلی اور گیس کاروباری لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے ملک میں کاروبار کا سازگار ماحول موجود ہو تو بیروزگاری کا قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تعلیم‘ صحت اور روزگار کی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن حکومت اپوزیشن سے محاز آرائی کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -