ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کرنے پر میاں نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔یہ ایوان 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کرنے پر میاں نوازشریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان ایٹمی سائنسدانوں کی خدمات کو بھی سراہتا ہے۔میاں نوازشریف نے عالمی دباؤ کے باوجود بھارت کی ایٹمی برتری کو ختم کیا۔

میاں نوازشریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت سے لیس کیا۔پاکستان کی پوری قوم کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی مملیکیت ہونے پر فخر ہے۔یہ ایوان افواج پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے پر بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے۔افواج پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -