حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی  میں ناکام ہو گئی،میاں ایوب

  حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی  میں ناکام ہو گئی،میاں ایوب

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے میں ناکام ہو چکی ہے غریب عوام نے حکومت سے جو مہنگائی کے خاتمے کی امیدیں لگائیں تھیں وہ بھی دم توڑ چکی ہیں پاکستانی قوم اس وقت موجودہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے سخت پریشانی اور ازیت میں مبتلا ہے۔

انہون نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعوے کرنے والوں کی وجہ سے پاکستان اس وقت بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے حکومت اناڑیوں کے ہاتھ آ چکی ہے جن سے نا ملک کے اندرونی حالات سنبھل رہے ہیں اور نا ہی خارجہ پالیسی کی ان کو سمجھ آ رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -