مرغیوں کپر برڈ فلو اور انی کھیپ کے بعد ایڈ نیو وائرس کے حملے کا خطرہ 

مرغیوں کپر برڈ فلو اور انی کھیپ کے بعد ایڈ نیو وائرس کے حملے کا خطرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(جنرل رپورٹر)پولٹری کی صنعت کے لیے نیا خطرہ، مرغیوں پر برڈفلو اور رانی کھیت کے بعد ایڈینو وائرس کا حملہ، ڈائریکٹر ویٹرنری یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بیالوجی پروفیسر طاہر یعقوب نے بھی ایڈینو وائرس کی تصدیق کر دی۔ماہر امراض حیوانات کے مطابق نئے وائرس سے روزانہ درجنوں مرغیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ گزشتہ  2ماہ میں  3ہزار سے زائد مرغیوں کے مرنے کا انکشاف، مرغیاں گزشتہ 2 ماہ سے ایڈنیو وائرس کا شکار ہو رہی ہیں اس وائرس کا اثر صرف پولٹری پر پڑتا ہے۔ وائرس والی مرغی کھانے سے انسانی صحت پر کوئی برے اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ مرغی مہنگی ہونے کی بڑی وجوہات ایڈنیو وائرس ہے یہ وائرس کوئی نیا وائرس  نہیں بلکہ پہلے بھی ہوتا تھا۔ وائرس سے نقصان پولٹری فارمز کو ہو رہا ہے انسانوں کو نہیں ہو رہا۔اس حوالے سے ماہرین کا مزیدکہنا ہے کہ شہری مرغی کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال کی بھی عادت اپنائیں۔