فلسطین میں اسرائیلی جارحیت  قابل مذمت ہے،بیلم حسنین

  فلسطین میں اسرائیلی جارحیت  قابل مذمت ہے،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتی ہے پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کاسرکاری سطح پر بائیکاٹ کیاجائے جنہوں نے کشمیرکاسوداکیاوہ فلسطین کے حق میں کیسے کرداراداکریں گے پی ٹی آئی کو صرف کریڈٹ لیناآتاہے عملی طورپریہ بالکل زیروہے۔ ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بزدارسرکارنے پنجاب کا بیڑہ غرق کردیاہے یہ ہماری جان کیسے چھوڑیں پاکستان پیپلزپارٹی نیازی اینڈکمپنی کاپیچھانہیں چھوڑے گی پاکستان کو کیوں تباہ کیاگیا عمران خان کس کے ایجنڈے پر آئے ہیں تبدیلی سرکار کوجواب دیناہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -