پی ایس ایل 6: ابوظہبی پہنچنے والے کھلاڑیوں، آفیشلزکا قرنطینہ شروع 

پی ایس ایل 6: ابوظہبی پہنچنے والے کھلاڑیوں، آفیشلزکا قرنطینہ شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(نیٹ نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے ابوظہبی پہنچنے والے افراد کا قرنطینہ شروع ہوگیا، لاہور اور کراچی میں رہ جانے والے افراد تاحال یو اے ای کے ویزوں کے منتظر ہیں، ویزے ملتے ہی 25افراد ایک ہی چارٹر طیارے سے ابوظہبی روانہ ہونگے۔پی ایس ایل 6 میں رکاوٹیں دور ہونے لگیں، مسائل حل ہونے لگے اور کراچی، لاہور سے خصوصی پروازوں سے ابوظہبی پہنچنے والے افراد کا قرنطینہ شروع ہوگیا ہے۔ان افراد کو ابوظہبی میں 7 روز کا قرنطینہ کرنا ہے تاہم پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے قرنطینہ مزید کم روز کیا جائے کیونکہ یہ افراد پاکستان میں قرنطینہ میں ہی موجود تھے۔دوسری جانب کراچی اور لاہور میں موجود 25افراد تاحال یو ایای کے ویزوں کے منتظر ہیں، جن میں 10 سے زیادہ کھلاڑی بھی شامل ہیں، ویزہ ملتے ہیں یہ افراد ایک ہی چارٹر طیارے سے ابوظہبی جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے افراد پہلے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچیں گے کراچی میں موجود افراد اسی طیارے میں ان کو جوائن کریں گے اور پھر ابوظہبی روانہ ہوجائیں گے۔پی سی بی تاحال پی سی ایل کے بقیہ 20میچز کے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا۔
ہے۔