صحافیوں کے ساتھ انتقامی کارروائی برداشت نہیں،ریاض بھٹی

صحافیوں کے ساتھ انتقامی کارروائی برداشت نہیں،ریاض بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یونائٹڈ میڈیا کونسل پاکستان(رجسٹرڈ) کے مرکزی چیئرمین محمد ریاض بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ  پاکستان بھر میں کسی صحافی کے ساتھ زیادتی انتقامی کاروائی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے ماضی میں اس ستون کو کمزور کرنے کی سازشیں ہوتی رہی ہیں لیکن صحافیوں نے آمریت کے دور میں کوڑے کھا کر صعوبتیں برداشت کیں لیکن سچ لکھنا نہیں چھوڑا صحافیوں کے لیے موجود حکومت کی جانب سے بہتر اقدامات دیکھنے کو مل رہے ہیں صحافی کو صحافتی سرگرمی کے دوران ہراساں کرنے پر دہشت گردی کی دفعات سے صحافی اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہوئے مذید بہتر انداز میں اپنی صحافتی خدمات سرانجام دے سکیں گے چھوٹے اضلاع دور دراز علاقوں میں صحافی بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔

 جس میں ہراساں کر کے خبر روکنا بھی شامل ہے ہم ایسے ہر اقدام کی مخالفت کرتے ہیں صحافی معاشرے کی آنکھ ہے جو دیکھتا ہے خبر کی صورت پیش کرتا ہے جس کی پاداش میں اسے کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے پاکستان میں صحافیوں کی صحافتی خدمات ادا کرتے ہوئے شہادتیں ہیں جو ظاہر کرتیں ہیں کہ صحافی ہر مشکل گھڑی میں خطرے میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں یونائٹڈ میڈیا کونسل پاکستان(رجسٹرڈ) ہر دکھ سکھ میں صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے  محمد ریاض بھٹی مرکزی چیئرمینیونائٹڈ میڈیا کونسل پاکستان(رجسٹرڈ) گفتگو ممبر شپ کے حوالے سے کہا یونائٹڈ میڈیا کونسل پاکستان(رجسٹرڈ) کی ممبر شپ فری ہے پاکستان کا ہر صحافی اس تنظیم کی رکنیت حاصل کر رہا ہے صحافی اس تنظیم کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں خیبر سے لیکر کراچی تک یونائٹڈ میڈیا کونسل پاکستان(رجسٹرڈ) صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم عمل ہے۔