گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن لائبریری میں آن لائن سروسز کا اجراء

  گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن لائبریری میں آن لائن سروسز کا اجراء

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن لائبریری لاہور میں آن لائن سروسز کا اجراء، سیکرٹری آر کائیو اینڈ لائبریریز پنجاب طاہر یوسف اور ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب ڈاکٹر عائشہ سعید کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن لائبریری کی جانب سے 31مئی سے آن لائن سروسز کا اجراء کیا جا رہا ہے یہ خدمات پیر سے جمعہ روزانہ صبح 9بجے تا 5بجے شام فراہم کی جائیں گی، ایک لینڈ لائن نمبر اور ای میل ایڈریس مختص کر دیا گیا ہے اب لائبریری ممبران گھر بیٹھے لائبریری کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔ گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن لائبریری لاہور سے استفادہ کرنے کیلئے لینڈ لائن نمبر 042-99332977اور ای میل ایڈریس modeltownlibrary@gmail.com مختص ژ کر دئیے گئے ہیں ممبران کو موثر خدمات فراہم کرنے کیلئے لائبریری ایکسپرٹ اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔لائبریری میں متعلقہ مواد دستیاب نہ ہونے کی صورت میں دوسری لائبریریوں سے رابطہ کر کے مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خدمات کی فراہمی پر زائد اخراجات نہیں آئیں گے کیونکہ لائبریری ھذا میں فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات پہلے سے ہی موجود ہیں، اس عمل کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز ڈاکٹر عائشہ سعید اور چیف لائبریرئن ملک عبید محمد کریں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -