ریڈی میڈگارمنٹس کے شعبہ کو سبسڈی دی جائے،وقاص منیر

  ریڈی میڈگارمنٹس کے شعبہ کو سبسڈی دی جائے،وقاص منیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریڈی میڈ گارمنٹس لاہور چیمبر آف کامرس وقاص منیر نے کہا ہے کہ بزنس سیکٹرز میں جس قدر دشوار حالات کا سامنا ریڈی میڈ گارمنٹس سیکٹر نے حالیہ کاروباری بندشوں میں کیا، کسی بھی اور کاروباری شعبہ ہائے زندگی نے یہ آزمائش اور امتحان نہیں دیکھا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تاجر کمیونٹی کیلئے خصوصی ریلیف فنڈ کا اعلان کرکے  ملکی معیشت کو مضبوط خطوط پر استوار کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کے تاجروں کو سبسڈیز دے کر نئے ٹیکسوں کا نفاذ نہ کیا جائے۔ تاجر کمیونٹی ریڈی میڈ گارمنٹس کو جب بھی سازگار حالات میسر آئے تو متاثر کن نتائج دیئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -