مانگا منڈی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 12گھنٹے تک جا پہنچی
مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) مانگا منڈی سب ڈویژن لیسکو والے اپنی ہٹ دھرمی اور روایتی بے حسی پر قائم ہیں۔ جمعہ کے روزبجلی کی آنکھ مچولی رات سے شروع اور سارا دن جاری رہی بلکہ جمعہ کے دوران بھی بجلی بند رہی، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا، عوام گرمی کی شدت سے نڈھال ہو گئے۔ مانگا منڈی کے شہریوں نے واپڈا حکام کا قبلہ درست کر نے کا مطالبہ کیا ہے