اسسٹنٹ کمشنر ز کے پناہ گاہوں کے دورے،سہولیات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر ز کے پناہ گاہوں کے دورے،سہولیات کا جائزہ لیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت کے بعد افسران نے رات گئے تک پناہ گاہوں کے دورے کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے ریلوے اسٹیشن،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے داتا دربار، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا۔افسران نے پناہ گاہوں میں رات کے کھانے کی فراہمی کو چیک کیا۔رات کے کھانے کی کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیااور مقیم افراد کے ساتھ ملکر رات کا کھانا بھی کھایا۔

۔ انہوں نے پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی رجسٹریشن اور کوائف کو چیک کیااور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ پناہ گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔انہوں نے پناہ گاہ انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ افسران نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں پناہ گاہوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رات کے کھانے کی کوالٹی اور معیار کو چیک کرنے کی خصوصی طور پر ہدایات جاری کی تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -