ختم نبوت موومنٹ کے علماء کی مفتی عبدالرزاق کی وفات پر تعزیت

 ختم نبوت موومنٹ کے علماء کی مفتی عبدالرزاق کی وفات پر تعزیت

  

لاہور  (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبد ا لر ؤ ف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صا حبز ادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، موزلانا امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے فاضل دارالعلوم دیوبند،جمعیت علماء ہندکے نائب صدرحضرت  مولانا مفتی عبدالر ز ا ق بھوپالی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوے کہا کہ مرحوم شیخ الاسلا م حضرت مولانا حسین احمد مدنی  ؒ کے شاگر د رشید،مفتی اعظم بھوپال اورجامعہ اسلامیہ عربیہ بھوپال کے بانی ومہتمم تھے  انہوں نے حضرت مولانا حسین احمد مدنی ؒ نقش قدم پر تحریک آزادی برصغیر میں بھر پور حصہ لیا اورتمام زندگی مسلمانوں کی فلاح وبہبود، دینی مدارس کے قیام وتحفظ،اسلام کی اشاعت کیلئے شبانہ روز مصروف عمل رہے ان کی وفات  پورے عالم اسلام کیلئے صدمہ اور تکلیف کا باعث ہے ان کی وفات سے عالم اسلام ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے لواحقین و ورثاء،دارالعلوم دیو بند کی انتظامیہ، جمعیت علماء ہنداور متعلقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -