فلسطینی بار بار مسلمان ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں،جمیل گوندل

  فلسطینی بار بار مسلمان ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں،جمیل گوندل

  

  لاہو(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ فلسطینی بار بار محض مسلمان ہونے کی قیمت چکا رہے ہیں۔ فلسطینی مردوخواتین اورمعصوم بچوں نے اسلام کاعلم سربلندرکھنے کی پاداش میں اپناخون بہایا مگر ان کی حفاظت کیلئے کسی مسلمان حکمران نے ہتھیاراٹھاناتودرکنار اپنا ایک آنسو تک نہیں بہایا۔برادر اسلامی ملک ترکی کے صدررجب طیب ا ردگان کے سوا مسلمان ملکوں کے حکمران ضرورت سے زیادہ مصلحت پسند ہے۔

اسرائیلی بربریت پراقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی توسمجھ آتی مگراوآئی سی والے کیوں اہل غزہ کے حق میں لب کشائی نہیں کرتے۔اپنے ایک بیان میں محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں جونفرت کابیج بویا انہیں اپنی آنکھوں سے کانٹوں کی فصل کاٹناپڑے گی، معصوم بچے فرشتوں کی مانندہوتے ہیں،ان مجبوروں اورکمزوروں کاخون ناحق ہرگز رائیگاں نہیں جا ئے گا۔اسرائیل اپنے جنگی جنون کی بدولت دنیا میں وحشت اوردہشت کی علامت بن کرابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے باضمیرلوگ اسرائیل پرلعنت ملامت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کوبھی اپنے رنگ میں رنگ لیا ہے۔انسانیت اورامن کے دشمن  بھارت اوراسرائیل کی صورت میں متحد ہیں،ان کامقابلہ اورانہیں ناکام کرنے کیلئے مسلمانوں کواللہ تعالیٰ کی رسی مضبوطی سے تھامنا ہوگی۔     ا نہوں نے کہا کہ افسوس آج مسلمان ملکوں کے پاس وسائل کاانبار ہے مگر حکمرانوں کے قلوب سے جذبہ ایثار اورانسانیت کااحساس جاتا رہا۔اگرمسلم حکمرانوں نے متحد ہوکر بروقت اورسخت قد م نہ اٹھایا توآئندہ اسرائیل کسی دوسرے اسلامی ملک کواپنی بربریت کانشانہ بناسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے مسلمان اورپھر پاکستانی،ایرانی،عراقی یاشامی ہیں۔ باہمی تعصبات،منافرت اورتفرقات نے اسلام اور مسلمانوں کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدت پسنداسرائیل کسی ایک اسلامی ملک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا دشمن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -