الیکٹریکل سیکٹر کو نئے ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد کیا جائے،ملک اسحاق

     الیکٹریکل سیکٹر کو نئے ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد کیا جائے،ملک اسحاق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن ملک اسحاق نے کہا ہے کہ برانڈرھ روڈ الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں الیکٹریکل سیکٹر کو نئے ٹیکسوں کے بوجھ سے استثنا دیا جائے۔ الیکٹریکل ٹریڈنگ سے جڑے  لاکھوں دکانداروں تاجروں کاروباری طبقے کیلئے نرمی اور حالات کو بہتر اور سازگار بنایا جائے۔ حکومت کا فرض اولین ہے کہ ذمہ داری طبقے تاجر برادری کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

صنعتکاروں سرمایہ کاروں کارپوریٹ سیکٹر سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کو ریلیف ضرور دیا جائے مگر الیکٹریکل ٹریڈنگ سیکٹر کے تاجروں دکانداروں کی مشکلات اور تکالیف کا بھی حکومت تدارک کرے۔ پاکستان میں مہنگائی کی ظالم لہر نے ہر طرف پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ عام آدمی سفید پوش اور متوسط طبقے کیلئے یہ مہنگائی آفت ثابت ہورہی ہے۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پر ملک میں پیدا ہونے والے معاشی خلا اور دشوار حالات کی لہر کو بدلنے کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -