قومی ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش ہے، بیٹسمین کامران اکمل

قومی ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش ہے، بیٹسمین کامران اکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم کاحصہ بننے کی خواہش ہے اور اس کے لئے محنت کررہا ہوں امید ہے کہ جلد ہی دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کروں گا کامران اکمل نے کہا کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کو منتخب کرنا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ہے ہمیشہ ملک کے لئے عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور اب جب بھی دوبارہ کھیلنے کا موقع ملیگا میری کوشش ہوگی کہ میں میر ٹ پر اپنی صلاحیتوں کا اعترا ف منوانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنوں ہم دونوں بھائیوں نے ہمیشہ ملک کے لئے عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔