ایل ڈبلیو ایم سی کی ہفتی وار صفائی مہم زور و شور سے جاری، ٹاؤن شپ کے علاقے کلیئر کردیے گئے 

ایل ڈبلیو ایم سی کی ہفتی وار صفائی مہم زور و شور سے جاری، ٹاؤن شپ کے علاقے ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے وزیرِ اعلیٰ کے پروگرام“خدمت آپ کی دہلیز پر”کے حوالے سے ہفتہ وار صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے۔جی ایم آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی کامران ناصر کے مطابق ہفتہ وار صفائی مہم کے انعقاد کا مقصد حکومت کے ویژن کے مطابق صفائی آپریشن کو مزید بہتر کرنے اور شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے یکساں معیار کو برقرار رکھنا ہے۔ اس ضمن میں ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، باگڑیاں، چوہدری روڈ،فیروزپورڑوڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔صفائی مہم کے پہلے روز شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں کی مکینیکل اور مینول سکریپنگ سمیت مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کی گئی۔ہفتہ وار پلان کے مطابق ہفتہ صفائی کے دوسرے روز شہر کے تمام پلاٹس کو کلئیر کرنے کے ساتھ تمام مرکزی شاہراہوں اور ملحقہ گلیوں سے ملبہ اٹھایا جائے گا تیسرے روزتمام مساجد، تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت شہر بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے چوتھے روز شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت تمام مرکزی اور اہم شاہراہوں کا کلئیرکیا جائے گا۔ہفتہ وار صفائی مہم کے پانچویں روز روزانہ کے صفائی آپریشن کے ساتھ حساس پوائنٹس کو کلئیر کیا جائے گاہفتہ صفائی مہم کے چھٹے روز تمام کمرشل مارکیٹس اورپیدل چلنے والے پل کی خصوصی صفائی کی جائے گی ہفتہ صفائی مہم کے ساتویں روز شہر کے تمام پبلک پارکس اور قبرستانوں کے گرد صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائینگے جبکہ ہفتہ وار صفائی مہم کے آخری روز شہر کی تمام سرکاری عمارات اور سرکاری اور نجی اسپتالوں کے اطراف میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے۔ ڈی جی ایم آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی آصف اقبال اور ٹی ایم او اسامہ نے کہا کہ ہفتہ وار صفائی مہم میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں گے شہر کی صفائی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر عوامی آگاہی کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سوشل موبلائزرز براہ راست عوامی آگاہی پر مامور ہیں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔عوام سے گزارش ہے کہ کوڑا سڑکوں پر پھینکنے کی بجائے، کنٹینرز میں ڈالیں یا ورکرز کے حوالے کریں۔ صفائی کے متعلق شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن  1139پرارابطہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -