حکومت پنشنرز کے بچوں کو فاقوں سے بچائے،طارق مسعود

حکومت پنشنرز کے بچوں کو فاقوں سے بچائے،طارق مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان بھر کے ہزاروں پنشنرزفورم کی نمائندہ تنظیم (پاکستان پنشنرز فورم) کے ترجمان اور چیف میڈیا کو آرڈینیٹر آل پاکستان پنشنرز فورم نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پنشن میں اضافہ نہ کیا تو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر بوڑھے بزرگ،بیوہ اور یتیم پنشنرز فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنشنرز فورم کے سرپرست اعلیٰ  طارق مسعود،سیکرٹری اینس احمد اور یعقوب گل،چیف میڈیا ایڈوائزر،سنٹرل ایگزیکٹو کے اراکین اجلاس میں حکومت سے پنشن میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ حاضر سرورس ملازمین کی تمام تنظیموں نے اپنے ریٹائر ہونے والے پنشنرز کا ہر فورم پر ساتھ دینے کا اعادہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں پنشنرز فورم کے قائدین طارق مسعود،مہتاب حسین قادری،چودھری غلام عباس،عباس بلوچ،ریاض چودھری،خالد پرویز نے یہ کہا ہے کہ ہم اپنے ریٹائرڈ پنشنرز بھائیوں کو کبھی اکیلا چھوڑا ہے اور نہ چھوڑیں گے۔