حکومت وفاق کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے،اعجاز چوہدری

  حکومت وفاق کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہی ہے،اعجاز چوہدری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پیپلزپارٹی پانی کے مسئلے پر پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے، صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت پانی کی چوری کو روکنے میں بْری طرح ناکام ہوچکی ہے، مراد علی شاہ اپنی نااہلی کو چھپانے کی خاطر پنجاب پر پانی چوری کا جھوٹا الزام لگا رہے ہیں،مراد علی شاہ ڈکٹیشن دینے کی بجائے صوبے میں پانی چوری کو روکیں۔

 ، پی ٹی آئی کی حکومت کسی صوبے کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتی، سندھ کو تباہ وبرباد کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، سندھ میں کئی سالوں تک پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود ڈلیور نہیں کرسکی، اپنی ناکامیوں کوچھپانے کے لئے وفاق پرالزام تراشی پیپلزپارٹی کاوطیرہ ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،ملکی ترقی کی شرح نمو میں اضافے نے اپوزیشن کی رات کی نیندیں اجاڑ دی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -