پشاور،صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل
پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے انتخابات آئندہ چار سال کیلئے مکمل ہوگئے، تاج محمد خان صدر، اقبال حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے رسہ کشی فیڈریشن کے نمائندے چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی محمد اکرم گجربطور ابزرور شرکت کی متفقہ طور پر تاج محمد خان صدر، ہمایون خان سینئر نائب صدر، نائب صدور میں انور رشید، بنوں، اشفاق احمد خلیل ایڈوکیٹ، ناصر محمود ہزارہ، ملک خان زیب ایڈوکیٹ، سیکرٹری جنرل اقبال حسین، خزانچی اعجاز محمد منتخب ہوئے۔جائنٹ سیکرٹریز میں مسرت شاہ مردان ڈویژن، محمد یوسف کوہاٹ ڈویژن، پریس سیکرٹری قادر خان شامل ہیں۔
، مجلس عاملہ میں فاریز احمد خان ہزارہ، واحد بخش ڈی آئی خان، حیدر زمان بنوں ڈویژن، شمس الرحمان کوہاٹ ڈویژن، سکندر شاہ سوات ڈویژن بلا مقابلہ منتخب ہوئے