مصباح الحق کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پیغامات کی بارش 

مصباح الحق کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پیغامات کی بارش 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و سابق کپتان مصباح الحق نے گزشتہ روز اپنی47ویں سالگرہ منائی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  مصباح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔لارڈز کے تاریخی میدان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔سوشل میڈیاپر مصباح الحق کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔مصباح الحق 28 مئی 1974ء  کوپنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے۔اْن کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔ اْنہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -