پاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم

 پاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قرارداد منظور کرنے کا خیر ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی) کی جانب سے او آئی سی کی زیر قیادت قرارداد کو منظور کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو کہا ہے کہ انسانی حقوق انسانی کی پامالیوں کی تحقیقات کے لئے ایچ آر سی کا خصوصی اجلاس اور ایک بین الاقوامی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ عدم استحکام اور ناانصافی کے خاتمے اور با معنی احتساب کا عمل شروع کرنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان نے کہا پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی میں شامل بشانہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ فلسطین کے عوام کے حقوق اور وقار کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے اس قرار داد پر موثر عمل درآمد کے لئے عالمی برادری کی توقعات میں بھی شریک ہے۔

خیر مقدم

مزید :

صفحہ اول -