ارسا کا پنجاب اور سندھ کیلئے  پانی کی مزید کمی کا فیصلہ

ارسا کا پنجاب اور سندھ کیلئے  پانی کی مزید کمی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی میں مزید کمی کردی جب کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو شارٹ فال سے استثنیٰ دے دیا گیا۔جمعہ کواسلام آباد میں پانی کے مسئلے پر انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا)کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے حصوں میں مزید کٹوتی کر دی گئی۔پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں 32فیصد کمی کر دی گئی۔ دونوں صوبوں کو پانی کی فراہمی میں اس سے قبل 23فیصد کمی تھی۔ جمعہ  سے پنجاب کو 83ہزار اور سندھ کو 74ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جائے گا۔آبی ذخائر میں پانی کی کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ ارسا کی جانب سے آبی ذخائر کے اعدادوشمار جاری کیے گئے جس کے مطابق 24 گھنٹے میں آبی ذخائر میں 60ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہوگئی اور آج پانی کا مجموعی ذخیرہ 6 لاکھ72 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ گزشتہ روز آبی ذخائر میں 7 لاکھ 32ہزار کیوسک پانی تھا۔24گھنٹے میں تربیلا میں 5 ہزار ایکڑ فٹ پانی کم ہوگیا جس کے نتیجے میں 71 ہزار سے کم ہوکر 66 ہزار ایکڑ فٹ پر آگیا ہے۔ منگلا میں پانی کے ذخیرے میں 25 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چشمہ میں پانی کے اسٹوریج میں 30 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہوئی۔
ارسا 

مزید :

صفحہ اول -