پاکستان نے ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزارڈوز تیارکرلیں،نوشین حامد

پاکستان نے ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزارڈوز تیارکرلیں،نوشین حامد

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے کہا  ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کر دیا گیا ہے اور پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے نجی ٹی وی  سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کردیاگیاہے، آنیوالے دنوں میں ویکسی نیشن کومزید تیز کیا جائیگا۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ لوگ ویکسی نیشن کیلئے زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرائیں، پاکستان میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے اور ملک کے بیشترعلاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں، صرف اسلام آباد میں ہی15سے زیادہ ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں۔ ڈاکٹرنوشین حامد نے مزید کہا کہ پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ20ہزارسیزائدڈوز تیارکرلی ہے جبکہ چین کی ویکسین کودنیابھرمیں استعمال کیاجارہا ہے۔

 ڈوز تیار

مزید :

صفحہ اول -