اسرائیل کے معروف اخبار نے شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر پہلے صفحے پر شائع کر دیں 

        اسرائیل کے معروف اخبار نے شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر پہلے صفحے پر ...

  

 مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی) اسرائیل کے معروف اخبار نے اپنے پہلے صفحے کوغزہ پر صیہونی فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینی بچوں کے لئے مخصوص کیا اور سرخی لکھی کہ جنگ کا بدل یہ ہے۔ اسرائیل کے معروف اور پرانے اخبار ہیرٹز نے عبرابی زبان میں شائع شدہ ایڈیشن میں شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر پہلے صفحے پر چھاپ دیں، اخبار نے صیہونی فورسز کے حملے میں شہید ہونے والے ان بچوں پر حملے کے وقت کے واقعات بھی لکھے ہیں۔ اخبار نے اسرائیلی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں 67 بچے ہلاک کر دئیے گئے، جنگ کا بدل یہ ہے۔

معروف اخبار 

مزید :

صفحہ اول -