پاکستان، روس میں نارتھ، ساؤتھ گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط 

  پاکستان، روس میں نارتھ، ساؤتھ گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط 

  

 ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس کے درمیان نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کا نام پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور روس کے وزیر توانائی نکولائی شلگینوف نے انٹر گورنمنٹل اگریمنٹ پر ماسکو میں دستخط کیے۔ پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمت کے بعد انٹر گورنمنٹل اگریمنٹ کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔    معاہدے کے تحت روس کے اشتراک سے گیس پائپ لائن پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے مخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کا ادارہ 60 دن کے اندر اندر قائم کیا جائے گا۔ منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

 دستخط 

مزید :

صفحہ اول -