یونیسف کی مدد سے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں 

       یونیسف کی مدد سے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کوویکس کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد فائزر ویکسین کے ٹیکے یونیسف کی مدد سے  اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔فائزر کے محلول اور سرنج کی کھیپ کی آمد اگلے دو دن میں متوقع ہے۔ یہ ویکسین ملک بھر میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم میں استعمال ہوگی۔ یونیسف نے ملک بھر میں بہترین انتظامات کے زیر نگرانی کامیابی سے جاری مہم اور اس میں 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی شمولیت پر حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

 یونیسف

مزید :

صفحہ اول -