امیدیں دم توڑنے لگیں، سعودی عرب کی طرف سے حج پالیسی کا اعلان نہ ہوسکا 

امیدیں دم توڑنے لگیں، سعودی عرب کی طرف سے حج پالیسی کا اعلان نہ ہوسکا 

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) 15شوال کو سعودی حج پالیسی کا اعلان نہ ہونے سے امت مسلّمہ کی امیدیں دم توڑنے لگیں، 17شوال آگیا سعودی حکومت کی خاموشی سے خدشات بڑھ گئے وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان اور پرائیویٹ حج سکیم کی تیاریاں مکمل، کوٹہ کا اعلان نہ ہونے سے اضطراب بڑھ گیا، گزشتہ سال کی طرح حج 2021ء بھی محدود اور سعودی شہریوں تک محدود ہو سکتا ہے سعودی ذرائع کا دعویٰ، پاکستان حج مشن کا تصدیق سے انکار، ابھی کسی ملک کا بھی فیصلہ نہیں ہوا سعودی پالیسی کا انتظار کیا جائے وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حج آرگنائزر کو ہر طرح کی بکنگ اور رقوم کی وصولی سے روک دیا حج کا فیصلہ ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کی فہرست اخبارات میں شائع کرے گا تب تک کسی کمپنی کو بکنگ کی اجازت نہیں، وزارت مذہبی امورکے سینئر جوائنٹ سیکرٹری نے عوام کے نام تفصیلی اشتہار جاری کر دیا اپنی مرضی سے کسی کمپنی کو حج بکنگ کروانے والے اور رقوم کی ادائیگی کرنے والے کو نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، یاد رہے سعودی حکومت نے حج پالیسی 2021ء کا اعلان 15شوال کو کرنے کا اعلان کیا تھا 15شوال کو سعودی شوریٰ کے جلاس کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے شاہی فرمان متوقع تھا مگر آج 17شوال ہو گئی ہے کوئی اعلان نہیں ہوا ہے حج کو بہت کم دن رہ گئے ہیں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ خدشات بڑھ رہے ہیں کہا جا رہا ہے حج گزشتہ سال کی طرح محدود اور سعودی شہریوں تک محدود ہو سکتا ہے پاکستان حج میشن اور ہوپ پاکستان پر امید ہیں کہ حج میں اہل پاکستان ضرور شامل ہوں گے۔ 

حج پالیسی

مزید :

صفحہ آخر -