اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام

  اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کلو ہیروئن قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آ باد (آئی این پی) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی حکام کے مطابق دوحہ قطر جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر pk287کی بریفنگ جاری تھی کہ گجرات سے تعلق رکھنے والا اسجد علی نامی مسافر سامان کے ہمراہ سفر کے لیے ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لانج پہنچا۔ اے این ایف کے عملے نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو مسافر کے ٹرالی بیگ کی تہوں میں پیکنگ میٹریل کے ساتھ چھپائی گئی دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے سامان و ہیروئن سمیت مسافر کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا جہاں ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
 ہیروئن

مزید :

صفحہ آخر -