پنجاب حکومت کا متعدد ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا متعدد ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئے ڈی سیز لگانے کیلئے کا کام بھی شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے متعدد اضلاع میں نئے ڈپٹی کمشنرز لگانے کیلئے افسران کو شارٹ لسٹ کر لیا، ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری مریم خان کا نام بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عاصم جاوید، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز عمرانہ توقیر اور کنزہ مرتضی کا نام بھی ڈی سی کیلئے زیرغور ہے۔ اسی طرح ڈی سی ننکانہ راجہ منصور احمد کو بڑے ضلع کا ڈی سی لگانے پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا تبادلہ بھی متوقع ہے۔

 ڈپٹی کمشنرز 

مزید :

صفحہ اول -