آٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا

 آٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا

  

   بابرسر ٹاپ(آن لائن)برف باری سے بند ہونے والے سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ اٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویزن اور گلگت بلتستان کے سنگم پر واقع سطح سمندر سے 13 ہزار 6 سو فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع بابو سر ٹاپ کھولتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد بابوسر ٹاپ پہنچ گئی۔حکام کے مطابق بابوسر پر برف ہٹانے کا  کام مکمل کر کے شاہراہ کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ بابوسر ناران روڈ کی بحالی کے لئے برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس روڈ پر تیرہ چھوٹے بڑے گلیشرز اور تودوں کو صاف کیا گیا ہے۔ستمبر سے بابوسر ٹاپ پر شدید برف باری شروع ہو جاتی ہیجس کے باعث یہ شاہراہ قریباً آٹھ ماہ ٹریفک کے لیے بند ہوجاتی ہے۔اس روڈ کے کھلنے سے  ملک کے دیگر شہروں سے گلگت بلتستان کا سفر کا دورانیہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ 

 بابو سر ٹاپ

مزید :

صفحہ آخر -