(ن) لیگ میں لیڈر شپ کے حصول  کی دوڑ شروع ہو چکی، شبلی فراز

    (ن) لیگ میں لیڈر شپ کے حصول  کی دوڑ شروع ہو چکی، شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وزیر آئی ٹی شبلی فراز نے نواز شریف اور شہباز شریف کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ میں لیڈر شپ حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی   سے گفتگو کرتے  ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شریف خاندان کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایمانداری سے کام کررہے ہیں اور وہی ملک کا مستقبل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان پیچھے نہیں جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ اپوزیشن کو معیشت کے نمبرز پسند آئے یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس پیپلزپارٹی کی حکومت میں بھی پاس ہوئے تھے۔پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا تباہ و برباد ہو گئی ہے لیکن ملکی معیشت کو بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سخت و مشکل فیصلے کیے ہیں۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کہتی تھی کہ جہانگیر ترین کو بھگا دیا گیا ہے لیکن وہ پھر واپس آئے ہیں۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے پر بھی ہم نے کارروائی شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کا نام آیا تو انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -