نیو یارک، امریکی یہودی کمیونٹی کی فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت،احتجاج 

نیو یارک، امریکی یہودی کمیونٹی کی فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی شدید ...

  

 واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) امریکی یہودی کمیونٹی میں متوازن سوچ رکھنے والے ایسے افراد کی کمی نہیں جو فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کرتی جو مختلف فورم پر اس کا اظہار کرتی رہتی ہے تا ہم اب نیو یارک میں اس کے ارکان نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ نیو یارک میں بروکلین کے علاقے میں کافی تعداد میں پاکستانیوں کے ساتھ یہودی کمیونٹی آباد ہے جو فلسطین کے خلاف تازہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی میں سرگرم ہو گئی ہے بروکلین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں فلسطینیوں کی حمایت میں انہوں نے ایک ریلی نکالی اور اس کے ساتھ ہی فلسطینی شہیدوں کے سوگ میں مذہبی تقریب بھی منعقد کی۔اس تقریب میں شرکت کرنے والے یہودی کمیونٹی کے ارکان کی تعداد سات سو سے زائد تھی جنہوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینی باشندوں کی آزاری کی حمایت میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے بروکلین کی سڑکوں پر ہونے والی یہودی کی مخصوص مذہبی تقریب ”شبات“ کی سروس ہوئی جس میں فلسطینی شہداء کے نام پکارے گئے شہداء کی یاد میں مخصوص یہودی دعا کی قیادت ان کے مذہبی لیڈر رابی گراسمین نے کی شہودی کمیونٹی کی اس تقریب میں خواتین اور بچوں کی خاص تعداد موجود تھی۔

یہودی کمیونٹی

مزید :

صفحہ اول -